پہلا ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دیدی

طیب طاہر اور عرفان نیازی کی عمدہ بیٹنگ، صفیان مقیم اور ابرار کے تین، تین شکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 1 دسمبر 2024 19:46

پہلا ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دیدی
بلاوایو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم دسمبر 2024ء ) سیریز کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ 
زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ عمیر یوسف اور صائم ایوب نے پاکستانی اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کو پہلا نقصان 18 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب عمیر یوسف 16 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے، 57 کے مجموعی سکور پر صائم ایوب 24 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 91 کے مجموعی سکور پر عثمان خان 39 رنز بناکر جبکہ 100 کے مجموعی اسکور پر کپتان سلمان علی آغا 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ طیب طاہر 39 اور عرفان خان 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی طرف سے رچرڈ نگروا، سکندر رضا، ویلنگٹن مساکادزا اور ریان برل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

 
166 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب برین بینٹ 6 کے اسکور پر پویلین لوٹے، پھر دوسری وکٹ 18 پر گری۔ زمبابوے کی تیسری وکٹ 77 رنز پر اُس وقت گری جب مارومانی 33 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کی چوتھی وکٹ 87 رنز پر گر گئی اور ریان برل صرف 3 رنز بنا سکے، اس کے بعد 92 پر پانچویں اور 95 پر چھٹی وکٹ کپتان سکندر رضا کی گری، وہ 39 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

پھر 102 کے مجموعی اسکور پر ویلنگٹن 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اس کے بعد 107 اور 108 کے مجموعی اسکور پر مزید دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ 
پاکستان کے ابرار احمد، سفیان مقیم نے 3،3 حارث رؤف نے دو اور جہاں داد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے ایک سوال پر کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کریں گے کیوں کہ وکٹ بالکل آخری ون ڈے جیسی لگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
سلمان علی آغا پاکستان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر ٹیم میں شامل ہیں، محمد عرفان خان، جہانداد خان ، عباس آفریدی، حارث رؤف ، ابرار احمد اور سفیان مقیم بھی پلینگ الیون کاحصہ ہیں۔ زمبابوے کی پلیئنگ الیون میں کپتان سکندر رضا کے علاوہ تدیوراشے مرومانی، برین برینٹ، ڈیون میئرز، ریان بلر، کلائیو مڈنڈے، تھشنگا موسی کیوا، ولنگنٹن مساکاڈزا، رچرڈ نگواراوا، بلیسنگ مزرابانی اور ترایور وگواند شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :