حرا مانی کا نئے جنون میں مبتلا ، بکھرے بالوںمیں ڈرم بجاتے تصاویر وائرل

جمعرات 15 مئی 2025 22:58

حرا مانی کا نئے جنون میں مبتلا ، بکھرے بالوںمیں ڈرم بجاتے تصاویر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے جنون بارے انکشاف کیا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام اکائونٹ پر نئی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

ان تصاویر میں حرا مانی کو بکھرے ہوئے بالوں میں ڈرم بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ حرا مانی نے لکھا، میرا نیا جنون۔حرا مانی کی نئی پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ آج کل اپنے گانے کے شوق کو سنجیدگی سے لے رہی ہیں۔