لیسکو اجلاس،جاری مرمتی کام کی جلد تکمیل اور لائن سٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کے اقدامات پر غور

منگل 3 دسمبر 2024 16:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ہیڈکوارٹر میں اعلی سطح کا منگل کو اجلاس ہوا جس میں ریجن بھر میں جاری مرمتی کاموں کو جلداز جلد مکمل کرنے اور لائن سٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکو کے مطابق اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے متعلقہ چیف انجینئرز کو ہدایت کی کہ لائنز پر جاری مرمتی کاموں کی خود نگرانی کریں، ڈائریکٹر سیفٹی کوہدایت کی گئی کہ سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق اجلاس میں چیف ایگزیکٹو لیسکو کے علاوہ ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کلاچی، چیف فنانس آفیسر بشری عمران،ڈائریکٹر کسٹمر سروسزسرور مغل،ڈائریکٹر ایڈمن معصومہ عادل،چیف انجینئر آپریشنزعباس علی،چیف انجینئرپی آئی یو اعجاز بھٹی،چیف انجینئرپی ایم یو شعیب عاصم،چیف انجینئر ٹی اینڈ جی ظفر اقبال،کمپنی سیکریٹری گوہر ایوب،ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی اصغر سکھیرا،ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل رانا رضوان صبغت اللہ اور ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالد شریک تھے۔