o26پائلٹس کے خلاف حتمی کاروائی سے روکنے کے حکم میں توسیع

بدھ 4 دسمبر 2024 19:35

ؤلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2024ء) لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی اے کی26 پائلٹ کی لائسنس معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن اور سیکرٹری سول ایوی ایشن کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا عدالت نے 26پائلٹس کے خلاف حتمی کاروائی سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پائلٹ حیدر عباس سمیت 26پائلٹس ک درخواستوں پر سماعت کی درخواست گزاروں کی جانب سے صاحبزاہ مظفر اور شان گل ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ڈی جی سول ایوی ایشن نے موقف سنے بغیر لائسنس معطل کر دیا، اپیل سننے کا اختیار بھی انہی کے پاس ہے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن کو اپنے ہی فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کا اختیار خلاف آ?ین ہے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ محکمانہ سزا دینے والی اتھارٹی کو اپیل کا اختیار دینا فیئر ٹرائل کی خلاف ورزی ہے۔ استدعا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کو اپیل کا اختیار اور لائسنس معطلی کا حکم غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔ عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن اور سیکرٹری سول ایوی ایشن کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے 26پائلٹس کے خلاف حتمی کاروائی سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔