وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کا معروف عالم دین مولانا عبدالعزیز علوی کی وفات پر اظہار افسوس

منگل 10 دسمبر 2024 22:06

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2024ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے معروف عالم دین مولانا عبدالعزیز علوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مولانا کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک انکی کامل مغفرت فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبرجمیل عطا فرماے۔