این اے 65 چھتر روڈ ،ڈیرہ مراد جمالی تا میرحسن روڈ کا تعمیراتی کام روز و شور سے جاری ہے،ایگز یکٹو انجینئر روڈز نصیرآباد

ہفتہ 21 دسمبر 2024 18:00

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2024ء)ایگز یکٹو انجینئر روڈز نصیرآباد عبدالرحمٰن کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد سلیم کھوسہ کی ہدایت پر این اے 65 چھتر روڈ اور ڈیرہ مراد جمالی تا میرحسن روڈ کا تعمیراتی کام روز و شور سے جاری ہے منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت قبول نہیں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور نہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت کی جائے گی ان منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہوں گے تفصیلات کے مطابق ایکسین مواصلات و تعمیرات نصیرآباد عبدالرحمٰن کاکڑ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ان کے اعلی معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جاری ترقیاتی اسکیموں کو معیار کے مطابق مکمل کروانے کے لیے انجنئیرز اپنی ذمہ داری نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں اپنے سرکاری امور کی انجام دہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں تمام منصوبوں کی ٹیسٹ رپورٹ حاصل کی جائے غیر معیاری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بلیک ٹاپ روڈ کی تھک نیس چیک کریں اور کام کی نگرانی کریں انھوں نے کہا ہے کہ ہمارے انجنیئرز عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں ضلع نصیرآباد میں جو اسکیمات زیر تعمیر ہیں جن کو اپنے معیار کے مطابق مکمل کرنے پر خصوصی توجہ مبذول کی جا رہی ہے یہ تعمیراتی منصوبے دیرپا ثابت ہوں ترقیاتی منصوبوں کو بہتر انداز میں مکمل کروانے پر محکمے کا مرال مزید بلند ہوگا کوشش کی جا رہی ہے کہ ان ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے چھتر میرحسن روڈ کی عدم تعمیر سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا تھا اب روڈز کا کام زور و شور سے جاری ہے جس سے عوام کی مشکلات کم ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بہتر ہوگا روڈز کی تعمیر سے عوام مستفید ہو سکیں گے اہلیان میرحسن اور چھتر نے ایگزیکٹو انجینئر روڈ نصیرآباد عبدالرحمٰن کاکڑ کا شکریہ ادا کیا جن کی نگرانی میں روڈز کا کام تیزی سے جاری ہے جو کہ بہت جلد تکمیل تک پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :