ڈی پی ایس اور آئی ٹی پارک اٹک کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس

اتوار 22 دسمبر 2024 16:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2024ء) ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں ڈسٹرکٹ پبلک اسکول اٹک اور آئی ٹی پارک اٹک کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تعلیم، انتظامیہ، اور فلاح و بہبود کے شعبے کی نمایاں شخصیات موجودتھیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ آف گورنرز و ڈی سی اٹک راؤ عاطف رضا، نوید افتخار پی ایچ ڈی، یونیورسٹی آف ڈیلاویئر، بانی ایٹم کیمپ سردار حامد علی خان سابق وفاقی سیکرٹری، افتخار احمد خان سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ،محمد وقاص اسلم مارتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک، ملک افتخار احمد فقیرآباد اور ضبطہ خان، ملک محسن عباس سابق سی ای او ایجوکیشن اٹک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ پروفیسر جنیدڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی سی ای او ایجوکیشن اٹک، پرنسپل ڈی پی ایس اٹک ،ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس آئی ٹی پارک ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ڈویژن اٹک عمران علی ،سپرنٹنڈنٹ انجینئر کمیونیکشن اینڈورکس راولپنڈی نے شرکت کی۔

تمام اراکین نے ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا کی انتھک محنت اور مثالی قیادت کو سراہا۔\378

متعلقہ عنوان :