وزیراعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات

پارٹی و حکومتی امور ،کارکنان کے لئے کئے جانی والے اقدامات ،مسائل پر بات چیت

بدھ 30 اپریل 2025 21:22

وزیراعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پیپلزپارٹی پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کے وفدنے پارٹی کے مرکزی رہنما و وزیراعلی بلوچستان کے فوکل پرسن سید اقبال شاہ کی سربراہی میں ملاقات کی ملاقات میں پارٹی و حکومتی امور کارکنان کیلئے کئے جانی والے اقدامات اور مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کرنے والوں میں کوئٹہ ڈویژن کے صدر خیر محمد ترین، جنرل سیکرٹری محمد گل شاہوانی، صوبائی رہنما حیات خان اچکزئی،ضلع کوئٹہ کے صدر میر نصیب اللہ شاہوانی، جنرل سیکرٹری ملک ولی وردگ ، ضلع قلعہ عبداللہ کے صدر نظر محمد کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات نصیر کاکڑ، ضلع پشین کے صدر شیر محمد ترین، جنرل سیکرٹری ملک شوکت کاکڑشامل تھے۔

متعلقہ عنوان :