ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بانی چیئرمین شہید عظیم احمد طارق کو انکی بتیسویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت

بانی چیئرمین کی زندگی کارکنان تحریک کیلئے مشعل راہ ہے اور ان کی شہادت سے جو خلا پیدا ہوا تھا وہ آج تک پر نہ کیا جا سکا،چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان

بدھ 30 اپریل 2025 21:18

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بانی چیئرمین شہید عظیم احمد طارق کو انکی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے بانی چیئرمین شہید عظیم احمد طارق کو انکی برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانی چیئرمین کی زندگی کارکنان تحریک کیلئے مشعل راہ ہے اور ان کی شہادت سے جو خلا پیدا ہوا تھا وہ آج تک پر نہ کیا جا سکا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم لوگ اپنی تنظیمی زندگی کو اسی سانچے میں ڈھالیں جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بانی چیئرمین نے قابلِ تقلید کردار کی بنیاد ڈالی تھی۔

(جاری ہے)

آج 32 سال گزرنے کے باوجود انکی شخصیت کا سحر موجود ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ قیمتی نگینہ تاریک راہوں میں ہم سے چھین لیا گیا۔ آج بانی چیئرمین کی شخصیت کو یاد کر کے ہمیں تنظیم کے نظم و ضبط پر چلتے ہوئے اپنی توانائیاں، مقصد اور منزل کے حصول کیلئے صرف کرنی چاہیے۔