فیصل آباد، عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا

بدھ 30 اپریل 2025 22:18

فیصل آباد، عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا‘ مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق 204چک کا رہائشی 35سالہ سفیان ولد صدیق کام کاج کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ جب وہ 4چک کے پل کے قریب پہنچا تو اس کے تعاقب میں آنے والے مخالفین نے فائرنگ کر دی، سفیان کے سر میں گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا تو حملہ آور فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیاگیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :