لله* ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں ڈسٹرکٹ پبلک اسکول اٹک اور آئی ٹی پارک اٹک کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس

اتوار 22 دسمبر 2024 18:15

ٴْاٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2024ء) ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں ڈسٹرکٹ پبلک اسکول اٹک اور آئی ٹی پارک اٹک کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تعلیم، انتظامیہ، اور فلاح و بہبود کے شعبے کی نمایاں شخصیات موجودتھیں جن میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز و ڈی سی اٹک راؤ عاطف رضا،نوید افتخار پی ایچ ڈی، یونیورسٹی آف ڈیلاویئر، بانی ایٹم کیمپ سابق وفاقی سیکرٹری سردار حامد علی خان،سابق ڈسٹرکٹ آفیسر افتخار احمد خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد وقاص اسلم مارتھ ،ملک افتخار احمد فقیرا آباد اور ضبطہ خان،سابق سی ای او ایجوکیشن ملک محسن عباس ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر جنید ، سی ای او ایجوکیشن ، پرنسپل ڈی پی ایس ، ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس آئی ٹی پارک ایگزیکٹو انجینئربلڈنگ ڈویژن عمران علی،سپرنٹنڈنٹ انجینئر کمیونیکشن اینڈورکس راولپنڈی شامل تھے ، تمام اراکین نے ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا کی انتھک محنت اور مثالی قیادت کو سراہا، ڈی پی ایس اٹک میں کے جی سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک معیاری نصاب فراہم کیا جائے گا، جہاں روایتی تعلیم کو ڈیجیٹل مہارتوں کے ساتھ مربوط کیا جائے گا، یہ ادارہ طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، آئی ٹی پارک میں فری لانسنگ اور انٹرپرینیورشپ ٹریننگ، پالیسی میکنگ ورکشاپس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورسز، جدید کوورکنگ اسپیسز، اور اسپورٹس ایرینا (کرکٹ اور فٹ سال) جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی، یہ ادارہ اٹک کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ عالمی ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم کرے گا، دوسرا یہ کہ ڈی پی ایس آئی ٹی تمام سرکاری اسکولوں میں آئی ٹی کی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا تاکہ ضلع بھر میں آئی ٹی مہارتوں کو عام کیا جا سکے اور ڈیجیٹل اٹک کے ویژن کو مکمل کیا جا سکے، ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا کا خواب ہے کہ یہ ادارہ اٹک کے نوجوانوں کی ملکیت بنے، وہ اس میں بھرپور حصہ لیں اور اسے کامیابی کی علامت بنائیں، آئیے سب مل کر اس عظیم مشن کو کامیاب بنائیں اور ڈی پی ایس اور آئی ٹی پارک اٹک کو ترقی اور کامیابی کی علامت بنائیں، ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے ذریعے گورنمنٹ سکولز کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کو آئی ٹی سکلز فراہم کیے جائیں گے، اور شام کو مختلف فری لانس اور دیگر شارٹس کورسز کروائے جائیں گے، اس وقت ضلع اٹک کے 26 سکولوں آٹی ٹی کے شارٹ کورسز چل رہے ہیں جہاں سے سینکڑو ں طلباء وطالبات نے کورسز کامیابی سے مکمل کر لئے، انشاء بہت جلد ضلع بھر میں آئی ٹی ریولوشن لے کر آئیں گے۔