جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 23 دسمبر 2024 20:58

جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2024ء)معروف نعت خوان مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔سیف اللہ جنید جمشید کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جہاں مرحوم جنید جمشید کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین انہیں شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تصاویر میں سیف اللہ کو سنہرے پرنس کوٹ اور سفید پاجامے میں ملبوس اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ پوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سادگی سے منعقد کی گئی شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور اہل خانہ شامل تھے۔ ٹی وی میزبان وسیم بادامی اور اداکار فیصل قریشی نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کے خاص لمحات وسیم بادامی انسٹاگرام پر شیئر کئے۔