چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 کا فائنل میچ (کل) ہو گا

منگل 24 دسمبر 2024 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2024ء)چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 کا فائنل میچ (کل)بدھ کو ہو گا،یہ میچ اے بی ایل سٹالینز اور یو ایم ٹی مارخورز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔مارخورز کی ٹیم جارح مزاج بیٹر افتخار احمد کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد نواز، خواجہ نافع اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ سٹالینز کو وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث لیڈ کریں گے اور انہیں شعیب ملک، محمد علی، حسین طلعت، زمان خان جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ اے بی سٹالینز نے لیگ مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ یو ایم ٹی مارخورز نے کوالیفائر میں نورپور لائنز کو 29 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :