راولپنڈی سے 10 شراب سپلائرگرفتار،38 لیٹر اور 4 بوتل شراب برآمدکرلی گئی

جمعرات 2 جنوری 2025 21:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2025ء) راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان گرفتارکرکے 38 لیٹر اور 4 بوتل شراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم دانش سے 10 لیٹر شراب، رتہ امرال پولیس نے ملزم راشد سے 08 لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم قمر سے 05لیٹر شراب، شہزاد سے 05 لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم واصف سے 05 لیٹر شراب، ریس کورس پولیس نے ملزم بلال سے 05 لیٹر شراب، ائیرپورٹ پولیس نے ملزمان نعمان، سلیمان، تاشفین اور وقاص سے 04 بوتل شراب برآمد کرلی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔