چوزے کی قلت کی وجہ سے پولٹری انڈسٹری کا بحران مزید سنگین ہو گیا

چوز ے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ،55روپے کے چوزے کی قیمت 230روپے تک پہنچ گئی

ہفتہ 4 جنوری 2025 11:39

چوزے کی قلت کی وجہ سے پولٹری انڈسٹری کا بحران مزید سنگین ہو گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2025ء)چوزے کی قلت کی وجہ سے پولٹری انڈسٹری کا بحران مزید سنگین ہو گیا ،چوز ے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے ،55روپے کے چوزے کی قیمت 230روپے تک پہنچ گئی جبکہ مارکیٹ میں مہنگا چوزہ بھی دسیتاب نہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کئی روز سے چوزہ نہ ملنے کی وجہ سے فامز میں نیا چوزہ بھی نہیں ڈالا گیاجس کی وجہ سے پولٹری انڈسٹری میں مرغیوں کی نئی کھیپ کی تیاری تعطل کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ شادیوں کا سیزن اور موسم سرما میں چکن کے زیادہ استعمال کی وجہ سے برائلر مرغی کی طلب کے مطابق سپلائی ممکن نہیں ہو پا رہی جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں دکاندار وں نے برائلر گوشت کی قیمتوںمیں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت کئی روز سے 595روپے فی کلو پر مستحکم ہے لیکن کئی علاقوں یہ 700روپے کلو تک بھی فروخت ہو رہا ہے ۔ فارمرز کا مطالبہ ہے کہ فیڈ کی قیمت کم کی جائے تاہم گزشتہ روز ہونے والے فیڈ کمیٹی نے پرانی قیمت ہی برقرار رکھی تھیں۔

متعلقہ عنوان :