لاس اینجلس، امریکا کی مشہور کاروباری ،شوبز شخصیات کے عالیشان محلات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

جمعہ 10 جنوری 2025 23:49

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) لاس اینجلس میں آتشزدگی کے باعث امریکا کی مشہور کاروباری ،شوبز شخصیات کے عالیشان محلات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ پرفضاء مقام پر بنے معروف تاجروں اور شوبز ستاروں کے مہنگے محلات تک پہنچ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے عالیشان گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔

گلوکارہ و اداکارہ پیرس ہلٹن گیت نگار ڈیان وارن کا بیچ ہائوس ،اداکارہ اینا فیرس ،جمز ووڈ، رکی لیک، یڈی مونٹگ اور اسپینسر پراٹ ،مائلز ٹیلر اور ان کی اہلیہ کیلیگ ،مینڈی مور ،اداکار بین افلیک سمیت کئی شوبز وکاروباری شخصیات کے لاکھوں ڈالر مالیت کے گھر راکھ میں تبدیل ہوچکے ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :