فرانس کا یورپی یونین پر شام پر عائد پابندیاں انسانی بنیادوں پر ہٹانے کا مطالبہ

جمعہ 10 جنوری 2025 23:51

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)فرانس نے یورپی یونین پر شام پر عائد پابندیاں انسانی بنیادوں پر ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ جین نویل بیراٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کہ شام پر یورپی یونین کی ایسی پابندیوں جو انسانی امداد کی فراہمی اور ملک کی بحالی میں حائل ہوں کو فوری طور پر اٹھایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہاکہ یورپی یونین بھی امریکا کی طرح کا اقدام اٹھا سکتی ہے تاہم شام پر سے سیاسی پابندیاں اٹھانے کا دار ومدار اس بات پر ہوگا کہ نئی قیادت انتقال اقتدار اور سب کی شمولیت کو کیسے یقینی بناتی ہے۔جین نویل بیراٹ نے کہا کہ کچھ ایسی پابندیاں ہیں جو کہ آج انسانی امداد تک رسائی اور ملک کی بحالی میں رکاوٹ ہیں وہ فوری اٹھائی جاسکتی ہیں، کچھ ایسی پابندیاں ہیں جن کے حوالے سے ہم اپنے یورپی شراکت داروں کے ساتھ بات کر رہے ہیں، تاہم ان کا دارومدار اس چیز پر ہوگا کہ شام میں سکیورٹی اور خواتین کے حوالے سے ہماری توقعات پر کتنی تیزی سے عمل ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :