محسن عباس حیدر کی شادی کی تردید

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر نجی تقریب کی ہیں، اداکار

منگل 14 جنوری 2025 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء) اداکار محسن عباس حیدر نے شادی کی تردید کردی۔اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نیک تمناؤں کیلئے آپ سب کا بہت شکریہ لیکن نہیں، میں شادی نہیں کر رہا ہوں، میری حالیہ سٹوریز ایک نجی تقریب سے لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں سفید کرتے، پھولوں کے ہار پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔تصویر کے وائرل ہونے پر صارفین نے اداکار کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع کر دی تھیں۔