لاہور پولیس کی اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف اہم کامیابیاں

450 سے زائد اشتہاری مجرمان،300 سے زائد عدالتی مفرور اور159 عادی مجرمان گرفتار

جمعرات 16 جنوری 2025 20:09

لاہور پولیس کی اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف اہم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)لاہور پولیس نے اشتہاری وعادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے سال2025ء میں 450 سے زائد اشتہاری مجرمان،300 سے زائد عدالتی مفرور اور159 عادی مجرمان کو گرفتارکیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ کینٹ ڈویژن سی98،سول لائنزسی25، سٹی سی94، اقبال ٹاؤن سی48، صدرسی58اورماڈل ٹاؤن ڈویژن سی111اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

اسی طرح کینٹ ڈویژن سی57،سول لائنزسی26، سٹی سی92، اقبال ٹاؤن سی52، صدرسی12اورماڈل ٹاؤن ڈویژن سی62عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ کینٹ ڈویژن سی18،سول لائنزسی10، سٹی سی41، اقبال ٹاؤن سی40، صدرسے 12اورماڈل ٹاؤن ڈویژن سی38عادی مجرمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں سے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔سی سی پی او لاہور نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مفروراشتہاری مجرمان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی لاہور پولیس کا اولین مشن ہے۔

متعلقہ عنوان :