فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں فراڈ اور کرپشن مقدمات کی تفصیلات پیش

پیر 20 جنوری 2025 23:07

فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں فراڈ اور کرپشن مقدمات کی تفصیلات پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2025ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں فراڈ اور کرپشن مقدمات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں،وزیر خزانہ اورنگزیب کی جانب سے تحریری جواب میں کہاگیا ہے کہ کسٹمز نے 4 سالوں میں مالی فراڈ کے 299 مقدمات درج کیے،سیلز ٹیکس فراڈ کیسز میں 77 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ، وزیر خزانہ نے تحریری جواب میں انکشاف کیا گیا کہ سیلز ٹیکس فراڈ کی کل رقم 411 ارب 77 کروڑ سے زائد ہے، کسٹمز فراڈ کے 299 مقدمات میں کل 30 ارب روپے سے زائد کا فراڈ کیا گیا ،وزیر خزانہ نے کہا کہ اس فراڈ میں ایف بی آر کے افسران دشتی خان ، رانا نثار احمد ،یاسر لطیف،رضوان تاج ، حسن خلیل،ملک فیصل سجاد شامل ہیں ،دشتی خان انسپکٹر کو معطل اور فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، کرپشن کیسز میں ملزمان کی مجموعی تعداد 547 ہے، 105 کو گرفتار کر لیا گیا، 43 لاکھ کی رقم واگزار کروالی ہے خصوصی عدالتوں میں 44 چالان دائر کر دئے گئے ہیں ۔