فواد چودھری کی طرح مجھے اب پی ٹی آئی میں واپس نہیں جانا

بانی یا پی ٹی آئی سے کچھ نہیں چاہیئے مجھے پارٹی سے نکالا گیا تھا، پی ٹی آئی توٹوٹ چکی ہے یہ پاکستان میں ہے کہاں؟ ، بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی ہے وہ آج بھی مقبول ہیں۔سابق وزیرسینیٹر فیصل واوڈا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 جنوری 2025 22:37

فواد چودھری کی طرح مجھے اب پی ٹی آئی میں واپس نہیں جانا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 جنوری 2025ء ) سابق وزیرسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی طرح مجھے اب پی ٹی آئی میں واپس نہیں جانا،بانی یا پی ٹی آئی سے کچھ نہیں چاہیئے مجھے پارٹی سے نکالا گیا تھا، پی ٹی آئی توٹوٹ چکی ہے یہ پاکستان میں ہے کہاں؟ ، بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی ہے وہ آج بھی مقبول ہیں۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ کا احترام کرتا ہوں ، یہ آج سے نہیں ہے، جب کوئی غلط کام کرے گا تو ڈرے گا، جو بھی غلط کام کرے گا اس کیخلاف بولوں گا، مجھے اینٹی اسٹیٹ بھی بنایا گیا پھر بھی حق سچ بات کرنا نہیں چھوڑا، جمہوریت ، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ اگر تینوں لائن نہیں ہیں، تو پھر کہیں نہ کہیں مسئلہ ہے، تینوں کا ایک لائن پر ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت بھی وہی ہے جو 75سالوں سے سیٹ اپ چلتا آرہا ہے، اب بھی وہی سیٹ اپ چل رہا ہے، آئین قانون بہت کچھ کہتا ہے کیا اس پر عملدرآمد ہوتا ہے؟ عدالتوں کے نظام سے شروع کریں اور عدلیہ کو سب سے پہلے ٹھیک کریں، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ڈیل آفر نہیں ہورہی، بانی پی ٹی آئی کو ڈیل آفر ہوگی تو وہ ایک منٹ میں ہوجائے گی، بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوا تو میرے لئے حیران کن نہیں ہوگا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ فواد چودھری کی طرح مجھے اب پی ٹی آئی میں واپس نہیں جانا، بانی یا پی ٹی آئی سے کچھ نہیں چاہیئے مجھے پارٹی سے نکالا گیا تھا، پی ٹی آئی پاکستان میں ہے کہاں ؟یہ توٹوٹ چکی ہے، علی زیدی ، عمران اسماعیل ، اسد عمر ، مراد سعید یہ پارٹی تھی ، بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی ہے وہ آج بھی مقبول ہیں، تھرڈ ورلڈ ممالک میں جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے ٹکرائیں گے تو سر ہی پھٹے گا۔میرا تو 5سالہ مدت والی جمہوریت پر یقین ہی نہیں ۔