پنجابی ٹپے ماہیے''چھلڑملوکا دے''کی سوشل میڈیا پر دھوم

بائو اصغر علی کی شاعری نے ''چھلڑملوکا دے''کو دلفریب بنایا،صدف خان

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 24 جنوری 2025 14:44

پنجابی ٹپے ماہیے''چھلڑملوکا دے''کی سوشل میڈیا پر دھوم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2025ء)پنجابی ٹپے ماہیے''چھلڑملوکا دے''کی سوشل میڈیا پر ڈھوم۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیو پنجابی کلچر کے ٹپے ماہے ''چھلڑملوکا دے''سنگر صدف خان اور بابر پروازی کی آواز میںسوشل میڈیا کے یوٹیوب چینل ست رنگ پرریلیز کیے گئے جنہو ں نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ''چھلڑملوکا دے''کی شاعر ی معروف شاعر بائو اصغر علی نے لکھی ہے ،سنگر صدف خان نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ بائو اصغر علی کی شاعری نے ''چھلڑملوکا دے''کو دلفریب بنایااور عوامی پسندگی پر بہت خوش ہوں ،ایک سوال کے جواب میں صدف خان نے کہا کہ مخالفین سڑتے رہیں گے ہم اگے بڑتے رہیں گے