پاکستان سمیت دنیا بھر میں جذام کا عالمی دن 31 جنوری کو منایا جائیگا

پیر 27 جنوری 2025 10:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں جذام کا عالمی دن 31 جنوری کو منایا جائیگا اس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اورنجی تنظیموں کے زیراہتما م آگاہی واکس اور سیمینارز انعقاد پذیر ہونگے جس کا مقصد لوگوں کی توجہ جذام کے موذی مرض کی طرف مبذول کرانے کے ساتھ ساتھ ان میں یہ احساس بیدار کرنا ہے کہ جذام کی بیماری کے علاج کے سلسلے میں لوگوں میں شعور پیدا کرنے کی کس حدتک ضرورت ہے اسی ضرورت کے پیش نظر 1952میں جذام کا عالمی دن منانے کی ابتداء ہوئی۔

(جاری ہے)

جبکہ اس روز الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :