ویمن انڈر 19 ورلڈ کپ‘ سری لنکن بولر کے ایک ہی اوور میں ہاتھ بدلنے سے بیٹر پریشان

بدھ 29 جنوری 2025 14:57

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)کرکٹ میں بیٹرز کی سوئچ ہٹ کے بعد بولر نے بھی سوئچ ہینڈ کر کے دکھا دیا۔یہ واقعہ ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف سری لنکا کے میچ میں پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران سری لنکن بولر شاشنی گمہانی نے ایک ہی اوور میں دونوں ہاتھوں سے گیندیں کروا کر بیٹرز کو پریشان کر دیا۔ویمن کرکٹر کی اس دلچسپ مہارت پر تبصروں اور تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔