الخدمت فائونڈیشن ضلع سکھر کی جانب سے بے روزگاروں میں سبز ی و پھلوں کے ٹھیلے تقسیم کیے گئے

بدھ 29 جنوری 2025 23:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)الخدمت فائونڈیشن ضلع سکھر کی جانب سے روزگار پروگرام کے تحت سکھر کے 24 سے زائد بے روزگار افراد میںروزگار حصول کیلئے ریڑھی اور سبزی و فروٹ کی تقسیم کی گئیں ، منعقد تقریب کے مہمان خصوصی سرپرست الخدمت فائونڈیشن اور امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ تھے جبکہ اس موقع پر الخدمت کے صوبائی جنرل سیکریٹری محمد شاہد، ضلعی صدر رضاء اللہ گھمرو، جماعت اسلامی علاقہ شرقی کے ناظم معراج احمد اور دیگر نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زبیر حفیظ شیخ نے کہا کہ الخدمت بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے، الخدمت نے ضلع سکھر میں صحت، یتومی، اور ریلیف سرگرمیوں کے بعد اب باقاعدہ طور پر روزگار سپورٹ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے شہر کے لوگوں کو باعزت روزگار کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ الخدمت جلد سکھر میں بنو قابل پروگرام کا آغاز بھی کرے گی۔ جسکے ذریعے بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے ذریعے اپنے خاندان کیلیے باعزت روزگار کا انتظام کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :