بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں یکم فروری کو مزید دو میچزکا فیصلہ ہو گا

جمعرات 30 جنوری 2025 21:21

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں یکم فروری کو مزید دو میچزکا فیصلہ ہو گا
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2025ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل)کے گیارہویں ایڈیشن میں یکم فروری کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ڈھاکہ کیپٹلز اور کھلنا ٹائیگرزکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں فارچیون باریشال اور چٹاگانگ کنگزکی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں جس میں دنیا کے نامور کرکٹر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں یکم فروری کو میگا ایونٹ کے 41ویں میچ میں ڈھاکہ کیپٹلز اور کھلنا ٹائیگرزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، ڈھاکہ کیپٹلزکی قیادت لٹن داس کریں گے اور کھلنا ٹائیگرز کی ٹیم کو مہدی حسن مرزا کریں گے۔ اسی روز ٹورنامنٹ کا 42ویں میچ میں فارچیون باریشال اور چٹاگانگ کنگز کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی ۔فارچیون باریشال کی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز تمیم اقبال کریں گے جبکہ چٹاگانگ کنگزکی ٹیم کو محمد متھن لیڈ کریں گے۔ بی پی ایل کے دونوں میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل میچ 7 فروری کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :