دبئی اور شارجہ میں سونے کی فی گرام قیمتوں میں 25.5 درہم تک اضافہ

منگل 4 فروری 2025 17:01

دبئی اور شارجہ میں سونے کی فی گرام قیمتوں میں 25.5 درہم تک اضافہ
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں 3.25 درہم سے 3.75 درہم فی گرام تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جیولری شاپس اور شورومز مالکان کا کہنا تھا کہ یہ اضافہ گزشتہ 6 ہفتوں سے جاری ہے۔ اب تک فی گرام 25.5 درہم تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

سونے اور زیورات کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے قیمتوں میں مسلسل اضافے نے خریداروں کو سونے کے سکوں اور بسکٹس کی فروخت پر راغب کیا ہے۔گزشتہ ہفتے کے آخر میں 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخوں میں 3.75 درہم اضافہ ہوا۔ اس کی قیمت 339.75 درہم تک آگئی۔ 22 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ بڑھ کر 314.75 درہم ہوگئے۔ ساڑھے 3 درہم کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔21 قیراط ایک گرام کی قیمت 3.25 درہم اضافے کے بعد 304.50 درہم ہوگئی۔ 18 قیراط ایک گرام کے نرخ 61 درہم تک آگئے اس میں بھی 3.25 درہم کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔