
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اعلان کر دیا گیا
سعودی ایوان شاہی کے مشیر نے مملکت میں فلکی حساب سے پہلے روزے کی تاریخ بتا دی، ماہ شعبان کے آغاز کے بعد دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں
محمد علی
منگل 4 فروری 2025
20:18

(جاری ہے)
فلکی حساب سے رواں سال ماہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔
یوں سعودی عرب میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ یکم رمضان کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی۔ جبکہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش سے متعلق بتایا گیا ہے کہ جمعہ 28 فروری کی رات 3 بج کر 44 منٹ پر ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی ۔ اس روز شام کو رمضان کا چاند سورج غروب ہونے کے بعد 32 منٹ تک باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ دوسری جانب ماہرین فلکیات کے مطابق اس سال رمضان المبارک کا آغاز کچھ ممالک میں یکم مارچ اور کچھ ممالک میں 2 مارچ کو ہوگا۔ سعودی عرب، خلیجی ممالک سمیت کئی مغربی اور یورپی ممالک میں یکم رمضان یکم مارچ بروز ہفتہ کو ہوگا۔ عید الفطر، 30 مارچ بروز اتوار یا 31 مارچ بروز پیر کو آنے کا امکان ہے۔ جبکہ ماہرین موسمیات کی بھی اہم پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔ رواں سال ماہ صیام کا آغازموسم سرما کے اختتام اور موسم بہارکا آغاز پر ہورہا ہے،گزشتہ سالوں کی نسبت روزے قدرے ٹھنڈے ہوں گے۔ توقع ہے کہ کئی عرب ممالک مثلا سعودی عرب ، امارات ، قطر ، کویت اور مصر سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان کے ابتدائی ایام میں روزے کا دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دسمبر 2024 تک حکومت نے 1284 ارب روپے قرض لیا
-
"حکومتی پالیسیوں نے ٹیکسٹائل صنعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا"
-
بنگلہ دیش: نصابی کتب میں تاریخ دوبارہ لکھنے کا عمل
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا16 ہزار ملازمتیں دینے کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی کیلئے آرمی ، رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی
-
’آئیے اپنے فوجی بجٹ کو آدھا کریں‘ ، ڈونلڈ ٹرمپ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، دو روز میں نرخ 3 لاکھ 6 ہزار روپے سے بھی بڑھ گئے
-
مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
روسی یوکرینی جنگ میں بھارتی ریکروٹس کے ڈرا دینے والے تجربات
-
میونخ سکیورٹی کانفرنس، متعدد عالمی رہنما شریک
-
سندھ انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ ایک سرسبز اور پائیدار مستقبل کی راہ ہموار کرے گا، ناصر شاہ
-
گورنر سندھ سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.