فخرعالم خطرناک روڈ حادثے میں بال بال بچ گئے

عوام ٹریفک قوانین کی سختی سے پاسداری کریں ،غیر ذمے دار ڈرائیوروں کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں، گلوکار

جمعرات 6 فروری 2025 19:08

فخرعالم خطرناک روڈ حادثے میں بال بال بچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)معروف گلوکار و میزبان فخر عالم خطرناک روڈ حادثے میں بال بال بچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فخر عالم کی کار کو چنیوٹ کے نواح میں گزشتہ روز صبح شوٹنگ کیلئے جاتے حادثہ پیش آیا ، جہاں گلوکار کی کار ایک ٹرک سے جا ٹکرائی تھی تاہم فخر عالم حادثے میں محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فخر عالم نے خوفناک حادثے میں بچ جانے پر اپنی راحت کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر لکھا ہے کہ یہ کسی معجزے سے کم نہیں کہ میں اس خوفناک حادثے میں محفوظ رہا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پاسداری کریں اور غیر ذمے دار ڈرائیوروں کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔گلوکار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیٹ بیلٹ باندھنا زندگی بچا سکتا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ سڑکوں پر ایسے خطرناک حادثات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :