کے پی حکومت وفاق پر توجہ دے رہی ہے، کرم پر نہیں، سید خورشید شاہ

پانی اور نالوں کا مسئلہ بہت نازک ہے اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 7 فروری 2025 17:58

کے پی حکومت وفاق پر توجہ دے رہی ہے، کرم پر نہیں، سید خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایک سال کے مقابلے میں ملک کی صورتِ حال اب بہتر ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کچھ کم ہونا شروع ہوئی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہمیشہ فارن پارلیسی میں بہتری رہی ہے۔

(جاری ہے)

پی پی رہنما نے کہا کہ پانی اور نالوں کا مسئلہ بہت نازک ہے اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نارا کینال 2 کلو میٹر پختہ ہو گئی ہے، اِس سال روہڑی کینال کو پکا کر یں گے، سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام کینالز کو پختہ کیا جائے گا۔پی پی رہنما نے بتایا کہ کورین حکومت کے ساتھ مل کر 62 ملین ڈالرز سے اروڑ کے پاس ٹراما سینٹر بنائیں گے۔سید خورشید شاہ نے کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرم کے حالات خراب ہونے کی وجہ وہاں کی حکومت ہے جو وفاق پر توجہ دے رہی ہے کرم پر نہیں۔