نوشہرہ ،نامعلوم ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے گرلز سکولوں کی طالبات کی ویڈیو وائرل

اہل علاقہ نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے خلاف آیف آئی اے کو درخواست دے دی

منگل 11 فروری 2025 19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)نوشہرہ میں نامعلوم ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے گرلز سکولوں کی طالبات کی ویڈیو وائرل، سکول جانے والی طالبات کی ویڈیو اپلوڈ کرنے پر اہل علاقہ شدید پریشان ہوگئے،اہل علاقہ نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے خلاف آیف آئی اے کو درخواست دے دی ۔

(جاری ہے)

نوشہرہ میں نامعلوم ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے گرلز سکولوں کی طالبات کی ویڈیو وائرل،سکول جانے والی طالبات کی ویڈیو اپلوڈ کرنے پر اہل علاقہ شدید پریشان ہے،اہل علاقہ نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے خلاف آیف آئی اے کو درخواست دے دی،نامعلوم ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے سکول جانے اور سکول سے آنے والی طالبات کی ویڈیو اپلوڈ ہوتی تھی،اہل علاقہ کو پتہ لگنے پر طالبات کی ویڈیو ڈلیٹ کر دی گئی،،والدین نے نامعلوم ٹک ٹاکر کے خلاف ضرور قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔