
حکومتی عہدوں کا مطلب دفاتر میں بیٹھنا اور پروٹوکول انجوائے کرنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے
ہر شہر کی یکساں ترقی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے، پاکستان سے نواز شریف کی خدمت کو نکال دیں تو باقی کھنڈرات ہی بچتے ہیں، عوام میں جاکر دکھ سکھ کا اندازہ ہوتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف
ثنااللہ ناگرہ
پیر 22 ستمبر 2025
20:06

(جاری ہے)
ساہیوال میں موجود دل کے مریضوں کو علاج کے لئے اب کہیں باہر نہیں جانا پڑے گا۔
نواز شریف اور عوام کا رشتہ اٹوٹ ہے اور دن بدن مزید مضبوط ہو رہا ہے۔پاکستان سے نواز شریف کی خدمت نکال دیں تو کھنڈرات ہی بچتے ہیں۔بھارت کو دھول چٹانے پر نواز شریف،شہباز شریف اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سعودی عرب ہمارا دوست ملک ہے،حرمین شریفین اور مسجد نبوی ہمارے لئے مقدس مقامات ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کے فضل و کرم سے محافظ الحرمین شریفین کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص کے بعدپوری دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھ گئی۔سعودی عرب کی پاک دھرتی پر محمد شہباز شریف کو اللہ تعالیٰ نے عزت سے نوازا۔ پاکستان اب الحرمین والشریفین کا محافظ بن گیا ہے۔ عوام کے خادم کا مطلب عوام کا حقیقی خدمت گزار ہوتا ہے۔عہدے ملنے کا مطلب دفاتر میں بیٹھنا اور پروٹوکول انجوائے کرنا نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔عوام میں جائیں گے تو ان کے دکھ سکھ کا اندازہ ہو گا۔ مریم نواز شریف ہر شہر کی یکساں ترقی تک آرام سے نہیں بیٹھے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ساہیوال کے بہن بھائیوں، بیٹوں، بزرگوں کو محمد نواز شریف کی طرف سلام پیش کرتی ہوں۔ نواز شریف نے ساہیوال والوں کو میری طرف سے پیار اور محبت کا پیغام دینے کا کہا تھا۔ گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد سے پہلے ساہیوال کے لئے الیکٹرک بس کا تحفہ لیکر آئی ہوں۔ الیکٹروبس میں طلبہ، خواتین اور بزرگ حضرات باعزت اور محفوظ سفر کریں گے۔ چھوٹے شہر میں الیکٹرک بسیں ملنے پر عوام عید کی طرح خوشیاں منارہے ہیں۔ میانوالی، وزیر آباد، سرگودھا اور اب ساہیوال میں الیکٹرو بس آنے پر جشن کا سماں ہے۔ الیکٹرک بسوں میں سفر کرنے کیلئے 20 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ عوام ٹوٹی پھوٹی اور خطرناک گاڑیوں کی بجائے عوام اب ایئر کنڈیشنڈبس پرکم کرایہ میں سفرکریں گے۔ الیکٹرو بس میں سپیشل افراد کے لئے خصوصی ریمپ بنائے گئے۔ الیکٹرک بس میں خواتین کے لئے الگ کمپارٹمنٹ ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔ الیکٹرو بس میں فری وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سینکڑوں بسوں کو چین سے کراچی بندر گاہ اور پھر شہروں میں پہنچانا بڑا کام ہے، ٹرانسپورٹ کے وزیر، سیکرٹری کو شاباش اور مبارکباد دیتی ہوں۔ساہیوال ڈی ایچ کیو بچوں کی ہلاکت کے افسوسناک واقعہ پر آئی تو پتہ چلا کہ امراض دل کے علاج کی سہولت ہی نہیں۔ الیکٹرو بس میں سفر کے دوران سینکڑوں نوجوان،بچے،خواتین اور بزرگ نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔ ساہیوال نواز شریف سے پیار کرتا ہے اور محمد نواز شریف ساہیوال سے پیار کرتے ہیں۔ بہاولنگر میں فلڈ ریلیف کیمپ کے دورہ کے دوران ریلیف کیمپ میں نومولود بچہ کا نام نواز شریف رکھا ہے۔ ریلیف کیمپ میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام مریم نواز رکھا۔ نواز شریف کا رشتہ عوام کے ساتھ ٹوٹنے والا نہیں، یہ آنے والوں دنوں میں مزید مضبوط ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور سے لیکر راولپنڈی، اٹک، رحیم یار خان تک ہر جگہ محمد نواز شریف کی خدمت کے نشان ہیں۔ نواز شریف نے پورے پنجاب میں موٹرویز اور ایکسپریس وے کے جال بچھائے۔ پنجاب میں پہلی اورنج لائن، میٹرو بس، موٹروے اور ایکسپریس وے بھی نواز شریف لائے اور ایٹمی دھماکے بھی کرائے۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد میں میٹروبس اور ساہیوال میں الیکٹروبس بھی نواز شریف لے کر آئے۔ پنجاب میں صفائی کا عمدہ کام کرنے پرستھرا پنجاب ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے راشن کارڈ کا پروگرام شروع کیا ہے۔راشن کارڈ پروگرام سے 15 لاکھ افراد کو ماہانہ تین ہزار روپے دیئے جائیں گے۔اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے سات سے آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں 80 ہزار گھر بن رہے ہیں، دسمبر تک ایک لاکھ گھر بن جائیں گے۔پچھلے ایک سال میں 20 ہزارسڑکوں کی تعمیر و مرمت کی گئی۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں فری ادویات، اور لوگوں کو گھروں تک فری ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال سیلاب زدہ علاقوں میں خدمت میں مصروف رہے۔ سرکاری سکولوں میں ٹیچرز کی کمی پورا کررہے ہیں۔ سکولوں میں کمرے، باتھ روم، کلاس، رومز کی کمی کو تین ماہ کے اندر پورا کریں گے۔ سکالر شپ، لیپ ٹاپس، کسانوں کو کسان کارڈ،گندم کے کاشتکاروں کو فری ٹریکٹرز مل رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا کررہے ہیں۔ سیلاب آنے سے پہلے ہم تیار تھے، حکومت، ایڈمنسٹریشن،تمام وزراء اور آپ کی چیف منسٹر جاگ رہی تھی۔ سیلاب زدہ علاقوں سے 28 ملین افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ سیلاب میں پھنسے لاکھوں افراد کو ریسکیو کیا بلکہ2.2 ملین سے زائد مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔ ریسکیو ہونے والے سیلاب زدگان ہمارے مہمان تھے۔ سیلاب زدگان کو فلڈ ریلیف کیمپوں میں کھانا بھی مہیا کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں سروے شروع کرنے کے لئے2 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سیلاب میں پورا پکا گھرگرنے پر 10 لاکھ،کچا گھر گرنے پر پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ بڑے جانور کے ہلاک ہونے پر پانچ لاکھ اور چھوٹے جانور پر 50ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ کسانوں کی فصلوں کے نقصان پر 20 ہزار فی ایکڑ دیا جائے گا۔حکومت کسی بھی سیلاب زدہ فرد کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سیلاب اب اتر رہا ہے۔ سیلاب کے دوران وزیراعلیٰ اور تمام وزراتی ٹیم چین سے نہیں بیٹھے۔ تمام وزراء راتیں جاگ جاگ کر سیلاب متاثرین کی خدمت کرتے رہے۔ رانا سکندرحیات کی ایک ویڈیو میں دیکھا کہ وہ تھک کر ایک چارپائی پر سوئے ہوئے تھے۔ وزراء اور وزیراعلیٰ کا یہ کام ہے کہ عوام کے ساتھ دکھ میں ان کے ساتھ ہوں۔ پورے پنجاب میں کوئی ایسا شخص نہیں جو سیلاب کے دوران ایک رات سکون سے سویا ہو۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ حکمران بعد میں پہلے عوام کا خادم ہوتا ہے۔ ایک حکمران کو عوام کے دکھ، تکلیف اور خوشی میں ان کے ساتھ ہونا چاہیے۔ عوام کے اندر جاؤگے تو پتہ چلے گا کہ عوام کس مصیبت سے گزر رہی ہے۔ دفتروں میں بیٹھے میٹنگ کرنے والے کس لحاظ سے عوام کے خدمتگار ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پنجاب کے ہر دکھ، تکلیف، خوشی میں برابر کی شریک ہے۔ الیکٹرک بسیں یورپی ممالک سے کسی طرح کم نہیں ہیں۔ الیکٹرک بسوں کا یہ تحفہ ساہیوال والو ں کو بہت بہت مبارک ہو۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کی رہائی کا مقصد ملک میں رائج ہائبرڈ نظام سے بغاوت ہے
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی
-
حکومتی عہدوں کا مطلب دفاتر میں بیٹھنا اور پروٹوکول انجوائے کرنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے
-
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہبی، اخلاقی اور سماجی اقدار پر مبنی ہیں، سردارایازصادق
-
سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے،وزیر ریلوے
-
یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، تجارت، تعلیم، دفاع اور ماحولیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
برطانیہ کا آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا، تاریخ کے ایک بڑے قرض کی چھوٹی سی قسط ہے، سینیٹرعرفان صدیقی
-
وزیراعظم کا سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
والدین نے فلڈریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچے کا نام نواز شریف ،بچی کا نام مریم رکھ دیا
-
پاک سعودی معاہدے میں شہبازشریف کا کتنا کردار ہے سب کو معلوم ہے
-
وفاقی وزیربرائے صحت مصطفیٰ کمال سے ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات‘ 2 سے 3 ماہ میں ڈونرز کانفرنس کی تجویز دیدی
-
منفی پروپیگنڈہ نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ،اس کا تدارک نہایت ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.