
یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی
یوٹیوبر نے مقامی عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست مسترد کر دی
محمد علی
پیر 22 ستمبر 2025
20:21

(جاری ہے)
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ مقدمہ جھوٹا، بدنیتی پر مبنی اور شہرت کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے درج کیا گیا ہے۔
ڈکی بھائی کے وکیل نے کہا کہ جن ایپس کی پروموشن کا الزام عائد کیا گیا انھیں اُس وقت حکومت نے غیر قانونی قرار نہیں دیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ تفتیشی اداروں نے ایسا کوئی ثبوت عدالت کے سامنے نہیں رکھا جو جعلسازی، دھوکہ دہی، اسپامنگ یا اسپوفنگ کو ثابت کرے۔ وکیل نے استدعا کی کہ ایف آئی آر میں درج دفعات 294-بی اور 420 تعزیراتِ پاکستان قابلِ ضمانت ہیں اور کسی بھی متاثرہ شخص نے عدالت میں پیش ہو کر نقصان کا دعویٰ نہیں کیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ ڈکی بھائی کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، وہ ملک سے فرار ہونے کا ارادہ بھی نہیں رکھتے اور ضمانتی بانڈ جمع کرانے کے لیے تیار ہیں۔ کیس کا پس منظر ڈکی بھائی پاکستان کے مشہور یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں جن کے لاکھوں فالورز ہیں۔ انہیں کچھ عرصہ قبل جوا ایپس کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے موقف اپنایا کہ ایسی ایپس نوجوانوں کو جوا کھیلنے پر اکساتی اور مالی نقصان کا باعث بنتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہبی، اخلاقی اور سماجی اقدار پر مبنی ہیں، سردارایازصادق
-
سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے،وزیر ریلوے
-
یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، تجارت، تعلیم، دفاع اور ماحولیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
برطانیہ کا آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا، تاریخ کے ایک بڑے قرض کی چھوٹی سی قسط ہے، سینیٹرعرفان صدیقی
-
وزیراعظم کا سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
والدین نے فلڈریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچے کا نام نواز شریف ،بچی کا نام مریم رکھ دیا
-
پاک سعودی معاہدے میں شہبازشریف کا کتنا کردار ہے سب کو معلوم ہے
-
وفاقی وزیربرائے صحت مصطفیٰ کمال سے ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات‘ 2 سے 3 ماہ میں ڈونرز کانفرنس کی تجویز دیدی
-
منفی پروپیگنڈہ نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ،اس کا تدارک نہایت ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
پیپلزپارٹی نے طویل حکومت کے باوجود سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کی حالت میں دھکیل دیا
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.