سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 35.18 فیصد کی کمی ریکارڈ

جمعہ 14 فروری 2025 12:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 35.18 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشما ر کے مطابق اس دوران سوتی دھاگے کی برآمدات کی مالیت 17.5 ارب روپے تک کم ہوگئیں جبکہ دسمبر 2023 میں 27 ارب روپے مالیت کا سوتی دھاگہ برآمد کیا گیا تھا ۔ اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ دسمبر 2024 کے دوران سوتی دھاگےکی ملکی برآمدات 9.5 ارب روپے یعنی 35 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔\932

متعلقہ عنوان :