ای سیکٹرکے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں گے،سینئر نائب صدر فیصل آباد چیمبر

منگل 25 فروری 2025 13:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے ایس ایم ای سیکٹر ناگزیر ہے جس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کیلئے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کو درپیش مشکلات کو چیلنج کے طور پر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چیمبر نے مسائل کے حل کیلئے فیڈ بیک کا جامع نظام تشکیل دیا ہے اس لئے بزنس کمیونٹی کے افرادہر سیکٹر سے متعلقہ مسائل اور ان کے حل کیلئے قابل عمل تجاویزالگ الگ پیش کریں تاکہ ان کے بارے میں متعلقہ محکموں سے بات چیت کی جا سکے اور ان کے حل میں تاخیر پر متعلقہ محکموں کے ذمہ داروں کو متحرک بھی کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر کو ملک کی مجموعی معیشت میں کلیدی اہمیت حاصل ہے اسلئے ان کے مسائل پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ محکموں کے ذمہ داراں سے میٹنگ کرانے کابھی بندوبست کریں گے۔

متعلقہ عنوان :