Live Updates

چائے کی ملکی درآمدات میں مارچ کے دوران 0.3 فیصد کی کمی

منگل 29 اپریل 2025 21:35

چائے کی ملکی درآمدات میں مارچ کے دوران 0.3 فیصد کی کمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) چائے کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 0.3 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 16.26 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ مارچ 2024 میں چائے کی درآمدات کا حجم 16.31 ارب روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مارچ 2024 کے مقابلہ میں مارچ 2025 کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 0.05 ارب روپے یعنی 0.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات