Live Updates

انڈس موٹرزکمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 76فیصداضافہ

پیر 28 اپریل 2025 17:11

انڈس موٹرزکمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں   مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 76فیصداضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) انڈس موٹرزکمپنی لمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر76فیصداضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال کے پہلے9ماہ میں کمپنی کو16.55ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9.406ارب روپے کے مقابلہ میں 76فیصدزیادہ ہے، اس مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 210.62روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 119.67روپے تھی،جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو6.59ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.44ارب روپے کے مقابلہ میں 48فیصدزیادہ ہے۔

تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 83.93روپے ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مد میں 10.67ارب روپے اداکئے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات