سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی

بدھ 23 اپریل 2025 19:28

سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت بدھ کے روز 11,700 روپے کمی کے بعد 3,52,000 روپے پرآ گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 31 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک دن میں 5 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ بدھ کے روز سونے کے بین الاقوامی نرخ میں بھی کمی واقع ہوئی اور 116 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 3،338 ڈالر ہوگئی ہے۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 16 روپے اضافے سے 3 ہزار 457 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :