ڈیپازٹس کے تناسب سے بینکوں کے قرضوں میں جنوری کے دوران اضافہ

بدھ 26 فروری 2025 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2025ء) ڈیپازٹس کے تناسب سے بینکوں کے قرضوں میں جنوری 2025 کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں ڈیپازٹس کے تناسب سے بینکوں کے قرضوں کی شرح 47.5فیصدریکارڈکی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں رواں سال جنوری میں ڈیپازٹس کے تناسب سے بینکوں کے قرضوں کی شرح میں مجموعی طورپر359بیسز پوائنٹس کااضافہ ہوا،گزشتہ سال جنوری میں ڈیپازٹس کے تناسب سے بینکوں کے قرضوں کی شرح 43.9فیصدریکارڈکی گئی تھی۔

دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں ڈیپازٹس کے تناسب سے بینکوں کے قرضوں کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر536بیسسز پوائنٹس کی کمی ہوئی، دسمبرمیں ڈیپازٹس کے تناسب سے بینکوں کے قرضوں کی شرح 52.9فیصدریکارڈکی گئی تھی۔