بیٹی سمارا کے نانی نیتو کپور کو دھکا دینے کی افواہوں پر دردھیما نے خاموشی توڑ دی

جمعہ 28 فروری 2025 23:31

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور کپور خاندان کی صاحبزادی ردھیما کپور نے بیٹی سمارا کے نانی نیتو کپور کو دھکا دینے سے متعلق زیرِ گردش افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ایک انٹرویو میں ردھیما نے کہا کہ یہ خیال اور تبصرے بے بنیاد ہیں، ایسا کچھ نہیں ہوا تھا کہ سمارا نے نیتو کپور کو دھکا دیا ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سمارا ناسمجھ بچی ہے جو صرف پوز دینے کی کوشش کر رہی تھی، وہ پریشان نہیں تھی، وہ تقریب میں موجود فوٹوگرافروں کو پوز دینے کے لیے بہت پرجوش تھی۔ردھیما کپور نے کہا کہ فوٹوگرافرز انہیں تصویر بنوانے کیلئے جڑ کر کھڑے ہونے کیلئے کہہ رہے تھے جبکہ سمارا اپنا علیحدہ پوز دینا چاہتی تھی، اس نے اپنی نانی کو دھکا نہیں دیا۔ردھیما کپور نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سب افواہیں سننے کے بعد خود سمارا کا کہنا تھا کہ میں نے نانی کو کب دھکا دیا، میں تو خود پوز دینے کی کوشش کر رہی تھی۔