Live Updates

کھسیانی بلی سے بحث نہیں کرتے ،اسے نظر انداز کرتے ہیں، یاسر حسین کا بھارت میں انٹرٹینمنٹ چینلز، انسٹا اکاونٹس بلاک ہونے پر ردعمل

جمعرات 1 مئی 2025 22:25

کھسیانی بلی سے بحث نہیں کرتے ،اسے نظر انداز کرتے ہیں، یاسر حسین کا بھارت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء) معروف اداکار یاسر حسین نے بھارت میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینلز پابندی عائد ہونے ، اداکاروں کے انسٹاگرام اکائونٹس بلاک کیے جانے پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ پاکستان نے جیسے بھارت کے غصے کا جواب میمز کے ذریعے دیا ہے ویسے ہی ہمیں بھارت کی جانب سے پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینلز پر پابندی اور اداکاروں کے انسٹا اکاونٹس بلاک کرنے کے اقدام کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے بلکہ نظر انداز کرنا چاہیے۔اداکار نے مزید لکھا کہ کھسیانی بلی سے بحث نہیں کرتے بلکہ اسے نظر انداز کرتے ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات