Live Updates

کبھی میں کبھی تم ڈرامے کا سیکوئل بننے نہیں دوں گا، فہد مصطفیٰ

جمعرات 1 مئی 2025 20:29

کبھی میں کبھی تم ڈرامے کا سیکوئل بننے نہیں دوں گا، فہد مصطفیٰ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء) فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ مشہور ڈرامے کبھی میں کبھی تم کا سیکوئل کبھی نہیں بننے دوں گا۔پاکستان کے صفِ اول کے اداکار، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے حالیہ انٹرویو میں اپنے شہرہ ا?فاق ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم" کے سیکوئل سے متعلق تمام افواہوں کو دوٹوک انداز میں ختم کر دیا۔فہد مصطفیٰ نے کئی یادگار ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، 2014ئ کے بعد ٹی وی سے کنارہ کش ہو گئے لیکن ان کی شاندار واپسی ڈرامہ "کبھی میں کبھی تم" کے ذریعے ہوئی، جس نے مقبولیت اور پذیرائی کے نئے ریکارڈز قائم کیے۔

فہد مصطفیٰ نے نجی ٹی وی کے مشہور کرکٹ شو میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے "کبھی میں کبھی تم" کے سیکوئل سے متعلق مداحوں کی امیدوں پر صاف اور واضح موقف اختیار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی اس ڈرامے کا سیکوئل بننے نہیں دوں گا، یہ ایک مکمل کہانی ہے جو اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے، اسے چھیڑنا زیادتی ہوگی۔ بعض کہانیاں وہیں رہنے دی جائیں تو بہتر ہوتا ہے اور یہی اصل کامیابی کی علامت ہے۔فہد مصطفیٰ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی مختلف ا?رائ سامنے ا? رہی ہیں، کچھ لوگ ان کے فیصلے کو سراہا رہے ہیں کہ انہوں نے فن کو تجارتی فائدے پر ترجیح دی، جبکہ کچھ شائقین افسردہ ہیں کیونکہ وہ اس محبت بھری کہانی کو دوبارہ دیکھنے کے خواہاں تھے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات