ملائکہ اروڑا مشکل میں، عدالت کی عدم پیشی پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ کی وارننگ

جمعرات 1 مئی 2025 22:25

ملائکہ اروڑا مشکل میں، عدالت کی عدم پیشی پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ کی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا مشکل میں پڑگئیں، بھارتی عدالت نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیش نہ ہوئیں تو ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا 2012 کے ایک پرانے مقدمے میں عدالتی کارروائیوں سے مسلسل غیر حاضری پر مشکل میں پھنس گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ممبئی کی ایک عدالت نے ان پر جان بوجھ کر عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے پر خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ سماعت پر حاضر نہ ہوئیں تو ان کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیا جائے گا۔عدالت کے مطابق ملائکہ اروڑا نے 29 اپریل کی سماعت پر بھی حاضری نہیں دی، حالانکہ اس سے قبل ضمانتی وارنٹ جاری کیا جا چکا تھا، وہ جان بوجھ کر عدالتی عمل سے راہ فرار اختیار کر رہی ہیں۔چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے ایس زنور نے کہا کہ اداکارہ مکمل طور پر اپنے گواہ ہونے کی قانونی ذمہ داری سے آگاہ تھیں، مگر پھر بھی وہ عدالتی کارروائی سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :