Live Updates

بھارتی حکومت نے پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکائونٹس بلاک کردیے

جمعرات 1 مئی 2025 22:35

بھارتی حکومت نے پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکائونٹس بلاک کردیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت نے پاکستانی نیوز اور ڈراما ٹی وی چینلز کے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کے بعد اب متعدد شوبز شخصیات کے انسٹاگرام اکائونٹ بھی بلاک کردیے۔میڈرپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے متعدد اداکاروں، گلوکاروں اور فنکاروں کے انسٹاگرام اکائونٹس کو ملک بھر میں بلاک کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی شوبز شخصیات کے انسٹاگرام اکائونٹس تک جیسے ہی کوئی صارف رسائی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے انسٹاگرام کی جانب سے ایک پیغام پڑھنے کو ملتا ہے، جس میں بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ اکائونٹ بھارت میں دستیاب نہیں۔پاکستانی شوبز شخصیات کے انسٹاگرام پر میسیج دیا جا رہا ہے کہ مذکورہ اکائونٹس کو بھارتی حکومت کی قانونی درخواست پر بلاک کیا گیا۔

بھارت میں جن پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکائونٹس بند کیا گیا ہے، ان میں ماہرہ خان، فواد خان، علی ظفر، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، سجل علی، بلال عباس خان اور صبا قمر جیسے اداکار شامل ہیں۔ممکنہ طور پر بھارتی حکومت نے دیگر پاکستانی فنکاروں کے بھی انسٹاگرام اکائونٹس بلاک کیے ہوں گے، تاہم فوری طور پر تمام اداکاروں کے بلاک اکائونٹس کی فہرست سامنے نہیں آ سکی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :