اسلامیہ ویژن انسٹیوٹ پونا علاقے کی تعلیمی میدان میں خدمات سر انجام دے رہا ہے، پرنسپل چوہدری ظہیر عباس

اتوار 2 مارچ 2025 14:05

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2025ء)اسلامیہ ویژن انسٹیوٹ پونا علاقے کی تعلیمی میدان میں خدمات سر انجام دے رہا ہے، 9 فروری 2017 کو ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا ادارہ آج 8 سال کا ہو چکا ہے، پونا میں بچیوں کے کے سائنسی تعلیم کا معیاری بندوبست موجود نہ تھا، ادارے نے بچیوں کے لیے سائنسی تعلیم کے لیے خصوصی کلاسز کا آغاز کیا تاکہ کوئی بیٹی تعلیم سے محروم نہ رہ سکے، ان خیالات کے اظہار پرنسپل چوہدری ظہیر عباس نے کشمیر پریس کلب سماہنی کے صحافیوں کے اعزاز میں دیے گیے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اسلامیہ ویژن انسٹیوٹ نہ صرف شاندار تعلیمی رزلٹ دے رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت اور معاشرے کا کامیاب شہری بنانے کے لیے ان کی کردار سازی کر رہا ہے، ادارے میں طلباء اور طالبات کے لیے الگ الگ کیمپس قائم کیے گیے ہیں، کلاس رومز کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ادارے میں 30 سے زائد ماہر ٹیچرز اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، کالج کی شاندار پرفامنس کو دیکھتے ہوئے طلباء و طالبات کی تعداد 600 سے تجاوز کر چکی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات کے لیے کوچنگ کلاسز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جس کی طلباء و طالبات سے کوئی فیس نہیں لی جا رہی، چوہدری ظہیر عباس نے کہا کہ ادارہ بچوں کی بہترین پرورش کر کے معاشرے کے حوالے کرے گا تاکہ کل وہ ملک و قوم کی خدمت کر سکیں

متعلقہ عنوان :