موت ایک اٹل حقیقت ہے ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے ،راجہ فیصل ممتاز راٹھور

دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ میاں شبیر ہانس مرحوم جیسے غریب پرور وغریب نواز شخص کو اپنی خصوصی رحمت کے سائے تلے رکھے

اتوار 2 مارچ 2025 14:05

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2025ء)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی، سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں وکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے موت سے انکار ناممکن ہے میاں شبیر ہانس مرحوم انتہائی متقی، پرہیزگار اور نیک سیرت انسان،انتہائی غریب پرور تھے۔

میاں شبیر ہانس مرحوم عجز وانکساری کی تصویر تھے میاں شبیر ہانس مرحوم ایک با وقار شخصیت کے مالک بہت نیک اور غریب پرور انسان تھے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف مڈل ایسٹ ومعروف بزنس میں میاں منیر ہانس سے ان کے بھائی میاں شبیر ہانس مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ظہیر احمد گجر،شہزاد احمد،چوہدری عبد الغفار گجر دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے مزید کہا کہ میاں شبیر ہانس نماز اور روزہ کی پابند،مہمان نواز، ملنسار اور اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے شخص تھے۔میری دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ میاں شبیر ہانس مرحوم جیسے غریب پرور وغریب نواز شخص کو اپنی خصوصی رحمت کے سائے تلے رکھے،اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصی شفاعت نصیب فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، جنت کے اعلی باغوں کا امین بنائے آمین ثمہ آمین

متعلقہ عنوان :