جے یوآئی ضلع ہنگو کے سابقہ نائب امیرمولانا میاں حسین جلالی دبئی جیل میں تین سال قید گزارنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے

اتوار 2 مارچ 2025 16:35

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2025ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع ہنگو کے سابقہ نائب امیر‘ جامعہ العلوم الاسلامیہ زرگری(ہنگو) کے نائب مہتمم اور ممتاز سیاسی و سماجی رہنما حضرت مولانا میاں حسین جلالی متحدہ عرب امارت کے دبئی جیل میں تین سال قید گزارنے کے بعد رہا ہوکرپاکستان پہنچ گئے۔ ان کی رہائی پر جمعیت کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے مسرت کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ روزجیل سے رہائی پانے کے بعد مولانا میاں حسین جلالی دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کئی روز قیام کے بعد اپنے آبائی وطن زرگری ہنگو پہنچیں گے۔ میاں حسین جلالی سال 2013 میں منعقدہ قومی قومی اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ این اے 16 ہنگو سے ایم این اے کی نشست کے لئے جے یو آئی کے امیدوار بھی تھے تاہم کامیاب نہ ہوسکے تھے۔ بتایاجاتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی پولیس نے میاں جلالی کو تین سال قبل گرفتار کرکے جیل میں قید کرلیا تھا تاہم فوری طورپر دبئی میں ان کی گرفتاری بارے معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔