بین الاقوامی مارکیٹ میں کوئلہ کی قیمت چار سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

بدھ 5 مارچ 2025 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں کوئلہ کی قیمت چار سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ میں فی ٹن کوئلہ کی قیمت 90.80 ڈالر ہے جو 12 مارچ 2021ء کے بعد کوئلہ کی کم ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

عارف حبیب ریسرچ کے مطابق کوئلہ کی قیمت میں 5 ڈالر فی ٹن کمی سے سیمنٹ کی پیداواری لاگت 10 روپے فی بیگ کم ہو جاتی ہے۔ کوئلہ کی قیمتوں میں کمی سے جنوبی ریجن کی سیمنٹ فیکٹریوں بشمول لکی، ڈی جی خان سیمنٹ، پاور سیمنٹ اور اے سی پی ایل کو فوائد حاصل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :