ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 42 فیصد تک کمی ریکارڈ

بدھ 5 مارچ 2025 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 42 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 0.46 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42 فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 0.80 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

فروری میں 0.05 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی جو جنوری کے مقابلہ میں 9 فیصد کم ہے۔ جنوری میں ملک میں 0.06 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ گذشتہ سال فروری کے مقابلہ میں رواں سال فروری میں فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ گذشتہ سال فروری میں ملک میں 0.05 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :