حطیم میں نماز کے دوران خواتین چھپ کر میری ویڈیو بنا رہی تھیں: شائستہ لودھی

بدھ 5 مارچ 2025 22:59

حطیم میں نماز کے دوران خواتین چھپ کر میری ویڈیو بنا رہی تھیں: شائستہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2025ء)معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے انکشاف کیا ہے کہ حطیم میں نماز کی ادائیگی کے دوران دیگر زائرین خواتین چھپ کر میری ویڈیو بنا رہی تھیں۔حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بطور مہمان شرکت کی۔دورانِ انٹرویو اداکارہ و میزبان نے عمرے کی ادائیگی اور ریاض الجن کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جس وقت پہلی بار عمرے پر گئی اس سے 3 دن پہلے تک مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں عمرے پر جاں گی اور جب چوتھا یا پانچواں عمرہ ادا کیا تو میری لگن میں اضافہ ہو گیا۔اسی دوران پروگرام کے میزبان اور ساتھی اداکار نے عمرے کی ادائیگی کے وقت دیگر فنکاروں کے ساتھ پیش آنے والے دل خراش واقعات بیان کیے، جن پر مہمان شائستہ لودھی نے بھی اپنا تجربہ پروگرام میں شیئر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مجھے حطیم میں نماز ادا کرنے کا موقع ملا، نماز کی ادائیگی کے بعد دعا مانگ رہی تھی کہ چند عورتیں آ کر سوال کرتی ہیں کہ میں وہاں کیا کر رہی ہوں اداکارہ کے مطابق شاید وہاں موجود خواتین کو لگ رہا تھا کہ میں نے کسی اثر و رسوخ کا استعمال کر کے حطیم میں نماز ادا کرنے کا موقع حاصل کیا ہے لیکن ایسا نہیں تھا۔مہمان اداکارہ کی بات کاٹتے ہوئے میزبان نے پرستاروں کے ایسے رویے کی ممکنہ وجہ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ممکن ہے کہ پرستار بات کرنا چاہتے ہوں اور بے دھیانی میں ان کی زبان سے ایسے الفاظ نکل جاتے ہوں حالانکہ ممکن ہے کہ ان کا ارادہ صحیح ہو۔